مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سےنقل کیا ہے کہ امریکہ نے سعودی رعب سے منسلک وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف جنگ میں عراق کی مدد کے لیے مزید 200 سے زائد فوجی اور متعدد ہیلی کاپٹرز بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق امریکی وزیر دفاع ایشٹن کارٹر نے ایک بیان میں کہاکہ کہ یہ نئے امریکی فوج داعش کے خلاف جنگ میں اگلے محاذوں پر عراقی فورسز کی راہنمائی کریں گے۔امریکی صدر باراک اوبامہ نے مزید دو سو سترہ فوجی بھیجنے کا فیصلہ کمانڈروں اور عراقی لیڈروں کے ساتھ کئی ہفتے کی بات چیت کے بعد کیا ،ان کی آمد کے بعد عراق میں موجود امریکی فوجیوں کی تعداد چار ہزار ستاسی ہوجائے گی۔ان میں سے زیادہ تر فوجیوں کا تعلق امریکی آرمی کی اسپیشل فورسز سے ہوگا، وہ اس سے پہلے عراقی فورسز کی رہنمائی اور معاونت کرتے رہے ہیں۔باقی دستوں میں ٹرینر ،مشیروں کے لیے سکیورٹی اہلکار اور اپاچی ہیلی کاپٹروں کی دیکھ بھال کے لیے عملہ شامل ہوگا۔ لیکن بعض ذرائع کے مطابق امریکہ عراق میں دہشت گردوں کو زندہ رکھنا چاہتا ہے امریکہ نہیں چاہتا کہ عراق اور شام سے دہشت گردی کا خاتمہ ہو۔ دہشت گرد گروہوں کی تشکیل میں امیرکہ اور سعودی عرب کا آپس میں قریبی تعاون جاری ہے۔
امریکہ نے سعودی رعب سے منسلک وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف جنگ میں عراق کی مدد کے لیے مزید 200 سے زائد فوجی اور متعدد ہیلی کاپٹرز بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔
News ID 1863434
آپ کا تبصرہ